Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا سے آج کسی کی موت واقع نہیں ہوئی

جمعرات کو کورونا کے 2 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہوئے۔ (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے  398 نئے مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ جس کے بعد امارات میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد  10 لاکھ 18 ہزار  779 تک پہنچ گئی۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  451 مریض کورونا سے شفایاب  ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد  9 لاکھ 98 ہزار  341 ہوگئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ کووڈ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کسی بھی مریض کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ گزشتہ روز تک مرنے والوں کی کل تعداد 2342 تھی۔
وزارت صحت نے کہا کہ 8 ستمبر 2022 جمعرات کو  226153 افراد نے کورونا ٹیسٹ کرائے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: