پاکستان نے چوتھے ٹی20 میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے ہرا کر سات میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کردی ہے۔
اتوار کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 167 رنز کا ہدف دیا۔
اس ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم صرف 163 رنز بناسکی۔ پاکستان کی طرف سے حارث رؤف اور محمد نواز نے تین، تین اور محمد حسنین نے دو وکٹیں لیں۔
مزید پڑھیں
-
تیسرا ٹی20: انگلینڈ کی عمدہ بولنگ، پاکستان کو 63 رنز سے شکستNode ID: 703371
یہ میچ اتنا سنسنی خیز رہا کہ دیکھنے والے دل تھامے بیٹھے رہے اور جب محمد حسنین نے اٹھارویں اورر میں 24 رنز دیے تو ایسا لگ رہا تھا جیسے اب انگلینڈ میچ جیت جائے گا لیکن اگلے اوور میں حارث رؤف نے دو گیندوں پر دو وکٹیں لے کر پاکستان کی جیت کو یقینی بنادیا۔
سوشل میڈیا صارفین بھی میچ کے آخری مراحل میں پریشان نظر آئے لیکن پاکستان کے میچ جیتنے کے بعد ان کی خوشی دیدنی تھی۔
حارث رؤف کو شاندار کارکردگی پر مین آف دا میچ کو دیا گیا اور سوشل میڈیا پر بھی وہی ہر طرف چھائے ہوئے نظر آئے۔
شاہزیب خانزادہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’حارث رؤف ہیرو ہے۔‘
Wowww what a victory… Haris Rauf hero hai
— Shahzeb Khanzada (@shazbkhanzdaGEO) September 25, 2022
کچھ صارفین تو فاسٹ بولر سے اتنے متاثر ہوئے کہ ان کی شان میں شاعری کرنے لگے۔
Who is Haris Rauf? To the blind, he is light. To the hungry, he is bread. To the sick, he is the cure. To the lonely, he is company. To the sad, he is joy. To the prisoner, he is freedom. For the poor, he is treasure. For me, he is my everything.
— Shanze (@shanzeehhh) September 25, 2022
پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر محمد حسنین بھی سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہے۔ انہوں نے اپنے چوتھے اوور میں 24 رنز دیے لیکن اس سے قبل تین اوررز میں انہوں نے 16 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ساج صادق نے ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’محمد حسنین دکھا رہے ہیں کہ یارکرز آج بھی کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں بہترین ہتھیار ہیں۔‘
Finally some yorkers from the Pakistani bowlers - Mohammad Hasnain showing that the yorker remains a very useful delivery in any format #PAKvENG #Cricket
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) September 25, 2022
حجاب زاہد نے لکھا کہ حسنین نے انگلینڈ کے خلاف اٹھارویں اوورز میں اچھی بولنگ نہیں کی لیکن اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ انہوں نے پاور پلے میں اچھی بولنگ کی۔
I think we can all agree that Hasnain setup this game with his powerplay bowling today.. his 18th over was unfortunate but nevertheless, he should not be crucified for it..
— Hijaab Zahid (@hijaaaaab) September 25, 2022
عامر مالک نے لکھا کہ محمد حسنین سے ٹیم منیجمنٹ کو بات کرنی چاہیے اور بتانا چاہیے کہ ٹی20 فارمیٹ میں کوئی بھی برا اوور ہوسکتا ہے اور انہیں گھبرانا نہیں چاہیے۔
Hopefully the Pakistan team management can put their arm around Hasnain, and reassure him that anyone can have a bad over in this format. He gave Pakistan the initial impetus to defend this meagre total, and no one should forget that.
— AmerCric (@Amermalik12) September 25, 2022
یہ بات تقریباً سب کو ہی معلوم ہے کہ اگر پاکستان میچ ہارتا تو شاید محمد حسنین کے خراب اوور کو اس کا ذمہ دار قرار دیا جاتا۔
Hasnain should thank Haris Rauf big time
— omar r quraishi (@omar_quraishi) September 25, 2022