سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی سے 3300 میگا واٹ بجلی کے پانچ منصوبے
شمسی توانائی کے دو منصوبوں سے کل 1500 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں تجدد پذیر توانائی سے 3300 میگا واٹ بجلی کے پانچ منصوبوں کے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی کمپنی نے تجدد پذیر توانائی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے لیے جو نئے منصوبے پیش کیے ہیں ان کا تعلق وزارت توانائی کی نگرانی میں تجدد پذیر توانائی کے قومی پروگرام کے چوتھے مرحلے سے ہے۔
پانچ میں سے تین منصوبے ایسے ہیں جن کے تحت ہوا کے ذریعے جبکہ دو منصوبوں کے تحت شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے گی۔
ہوا کے ذریعے پراجیکٹس سے 1800 میگا واٹ بجلی تیار ہوگی۔ ان میں سے ایک منصوبہ ینبع میں قائم کیا جائے گا جس سے 700 میگا واٹ بجلی پیداوار متوقع ہے۔ الغاط میں دوسرے منصوبے سے 600 میگا واٹ بجکہ وعد الشمال پروجیکٹ سے 500 میگا واٹ بجلی کی پیدوار ہوگی۔
شمسی توانائی کے دو منصوبوں سے کل 1500 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ ان میں سے ایک منصوبہ الحناکیہ میں بنے گا جس کی پیداوار 1100 میگا واٹ ہوگی جبکہ دوسرا منصوبہ طبرجل میں مکمل ہو گا جس سے بجلی کی پیداوار 400 میگا واٹ متوقع ہے۔