Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا شہری گرفتار 

سرکاری گاڑی کو ٹکر مارنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے(سکرین شاٹ العربیہ)
سعودی عرب میں سرکاری گاڑی کو ٹکرمار کر مقامی شہری کے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ’ سرکاری گاڑی کو بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی سے ٹکر مارنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔‘ 
’ مقامی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد سزا دلانے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔‘
سرکاری گاڑی کو ٹکر مارنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ سعودی صارفین کی جانب اس پر شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔  

شیئر: