Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے کانگو برازویل کے وزیر کی ملاقات 

مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو دفتر خارجہ ریاض میں کانگو برازویل کے وزیر برائےعالمی تعاون نے ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات میں معاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک بھی موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)

دونوں دوست ملکوں کے  مفادات کے حوالے سے تعاون بڑھانے کی موثر حکمت عملی اور علاقائی و بین الاقوامی حالات  نیز مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششیں زیر بحث آئی ہیں۔
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح اور گبون میں متعین سعودی سفیرعبدالرحمان الدھاس بھی موجود تھے۔ 

شیئر: