Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسمیاتی بحران سے متعلق یونیسکو کے  اجلاس میں سعودی عرب کی شرکت

سعودی وژن 2030 کے  اہداف کے حصول کے لیے کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے 215ویں اجلاس میں شرکت کر رہا ہے، یہ اجلاس پیرس میں 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  سعودی عرب کے وفد میں شہزادی هيفاء بنت عبدالعزیز آل مقرن اور یونیسکو میں سعودی عرب کی مستقل نمائندہ اور تنظیم کے پروگرام اور بیرونی تعلقات کی کمیٹی کے چیئرمین احمد بن عبدالعزیز البلہید اجلاس میں شامل ہیں۔
سعودی قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت اور سائنس کے سیکرٹری جنرل اور ثقافت اور تعلیم کی وزارتوں اور انسانی حقوق کمیشن کے ماہرین نے شرکت کی ہے۔
اجلاس کے افتتاحی سیشن میں مملکت کی جانب سے پائیدار ترقی اور سعودی وژن 2030 کے  اہداف کے حصول کے لیے  کوششوں پر  روشنی ڈالی گئی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سےعلم کے تبادلے کے لیے میکنزم تیار کرنا، قومی پالیسیاں اور سٹریٹجک منصوبے ترتیب دینا اورسرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام کوششوں کی حمایت پر زور دیا گیا ہے۔
اجلاس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو کے ذریعے موسمیاتی بحران سےسعودی عرب کیسے نمٹ رہا ہے۔
پیرس میں منعقدہ اجلاس میں سعودی عرب کی شرکت ثقافت، تعلیم اور سائنس کی ترقی کے لیے کی جانے والی ان  کوششوں کا حصہ ہے  جس کی قیادت  سعود ی  وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کر رہے ہیں۔
 

شیئر: