قصداً حادثے کے مرتکب کو قید اورجرمانے کی سزا
جان جانے کی صورت میں 4 برس قید اور2 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ قصداً حادثے کا سبب بننے والے کو قید اورجرمانے کی سزا دی جائے گی۔ جان بوجھ کرٹریفک حادثے کے مرتکب کے خلاف ’حق الخاص‘ کاپرچہ درج کیاجاتا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن جنرل کی جانب سے قصدا ٹریفک حادثے کا سبب بننے والے فرد جس میں متاثرہ شخص کی موت واقع ہونے یا اس کے جسم کا کوئی عضو ناکارہ ہونے پرحادثے کا سبب بننے والے کو4 برس تک قید اوردو لاکھ ریال تک جرمانہ کی سزا دی جاسکتی ہے۔
ادارہ پراسیکیوشن نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ ٹریفک قانون کی شق 62/1 کے مطابق ’حق الخاص‘ کے تحت مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجہ تلاش کی جاتی ہے جس میں ثابت ہونے پرکہ حادثہ قصدا کیا گیا تحقیقاتی افسر سزا کا مطالبہ کرتا ہے