Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7 نومبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ ایکسچینج رپورٹ کے مطابق پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کی اضافہ ہوا
جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 221.92 روپے سے کم ہو کر 221.66 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 58.92، اماراتی درہم 60.34، کویتی دینار 715.18، عمانی ریال 575.70، بحرینی دینار 588.02اور قطری ریال کی قدر  60.66روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 250.72 اور یورو کی شرح تبادلہ 220.19 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب 7 نومبر کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید  225.5اور قیمت فروخت 227.75جب کہ سعودی ریال قیمت کی خرید 62.9اور قیمت فروخت 63.5روپے ریکارڈ کی گئی۔
اماراتی درہم کی قیمت خرید 65.2 اور قیمت فروخت 65.8جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 266.5 اور قیمت فروخت 269 روپے ریکارڈ کی گئی۔
 

شیئر: