Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وُڈ کی کون سی نئی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں؟

اجے دیوگن اور شریا سرن کی تھرلر درشیام ٹو 18 نومبر کو ریلیز کی جائے گی (فوٹو: سکرین شاٹ)
انڈیا میں ہر تہوار پر نئی فلم کو ریلیز کرنا بالی وُڈ کا پرانا رواج ہے۔
رواں سال بھی ہر تہوار پر بالی وُڈ کی جانب سے نئی فلموں کو ریلیز کیا گیا ہے جبکہ سال کے آخر میں آنے والے تہوار کرسمس پر بھی نئی فلموں نے ریلیز ہونا ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ نومبر اور دسمبر میں بالی وڈ کی آںے والی نئی فلمیں کون سی ہیں۔
یودھا:
یودھا 11 نومبر کو ریلیز ہونے والی نئی ہندی فلم ہے۔
فلم یودھا کی کہانی ایک ایسے سپاہی کے گرد گھومتی ہے جو جہاز کو اغوا ہونے سے بچاتا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف لڑتا ہے۔
یودھا میں مرکزی کردار سدھارتھ ملہوترا اور دیشا پٹنی نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ساگر امبرے نے انجام دیے ہیں۔
درشیام 2:
فلم درشیام ٹو 2015 میں ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی سپر ہٹ فلم ’درشیام‘ کا سیکوئل ہے۔
سنہ 2015 میں ریلیز ہونے والی درشیام فلم 2013 میں ریلیز ہونے والی ملیالم فلم درشیام کا ہندی ریمیک تھی۔ یہ فلم بھی 2021 میں ملیالم درشیام 2 کا ریمیک ہے۔
فلم دشیام 2 میں اجے دیوگن، اکشے کھنہ، تبو اور شریا سرن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
تھرلر اور سسپنس سے بھرپور درشیام ٹو 18 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
بھیڑیا:
ورون دھون کی فلم بھیڑیا 25 نومبر کو ریلیز ہونے والی کامیڈی ہارر فلم ہے۔
فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی  ہے جسے بھیڑیا کاٹ لیتا ہے جس کے بعد اس میں بھیڑیے کی طاقتیں آجاتی ہیں اور وہ وولف مین بن جاتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ورون دھون کے ساتھ کریتی سینن اور دیپک دوبریال شامل ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کار امر کوشک ہیں۔
سرکس:
کامیڈی اور ایکشن  سے بھرپور فلم ’سرکس‘ کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی بالی وُڈ کی فلم ہے۔
فلم کی کہانی سرکس میں کام کرتب دکھانے والی گروپ  کی کہانی ہے جو سرکس کو معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے محنت کرتے ہیں۔

11 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’یودھا‘ مرکزی کردار سدھارتھ ملہوترا اور دیشا پٹنی نبھا رہے ہیں (فوٹو: دیشا پٹنی انسٹاگرام)

فلم سرکس میں رنویر سنگھ، دیپکا پاڈوکون، پوجا ہیگڑے، جیکولین فرنینڈز اور وارن شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ روہت شیٹھی فلم کے ڈائریکٹر ہیں۔
فلم سرکس 23 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
گناپتھ:
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم گناپتھ کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی دوسری بالی وُڈ فلم ہوگی۔
فلم گناپتھ کی کاسٹ میں ٹائیگر شروف، کریتی سینن اور ایلی ایورام شامل ہیں۔
وکاس باہل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

شیئر: