آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔
سیمی فائنل میں انڈین بولرز کی ایک نہ چلی اور 169 رنز کا ہدف انگلینڈ کے اوپنرز جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے 16 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔
انڈیا کے خلاف جیت کے بعد انگلینڈ 13 نومبر کو پاکستان کے خلاف میلبرن میں فائنل کھیلی گا۔
مزید پڑھیں
-
’ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل میں سیم کرن کی قیمت آدھی کردی‘Node ID: 716506
-
سیمی فائنل میں انڈیا کو شکست: ’تین گُنا لگان دینا پڑے گا‘Node ID: 716511
سیمی فائنل میں انڈیا کی بدترین کارکردگی پر انڈین مداحوں میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی غم و غصہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کُول فنی ٹی شرٹ نامی ایک ہینڈل نے لکھا کہ ’روہت شرما کو اب کیک کا کاروبار ہی شروع کرنا چاہیے۔‘
rohit sharma ko ab cake ka business hi start karna chahiye..
— Keh Ke Peheno (@coolfunnytshirt) November 10, 2022
گبر سنگھ کہتے ہیں کہ ’راہول ڈراوڈ، روہت شرما، بھونیشور کمار، کے ایل راہول، اکشر پٹیل، اشون کو ٹی20 ٹیم سے برطرف کردینا چاہیے، نیا خون اور کلائیوں کا استعمال کرنے والے سپنرز لانے چاہیں۔‘
Sack Dravid, Rohit, Bhuvi, KLR, Axar, Ashwin from T20s.
Get fresh blood and wrist spinners.
— Gabbbar (@GabbbarSingh) November 10, 2022
بابو بھیا نے میم اپلوڈ کرتے ہوئے کہا کہ ’وراٹ کوہلی یہ میچ ہارنے کے بعد پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ لیتے ہوئے۔‘
Virat Kohli Accepting Player Of The Tournament Award. #INDvsENG pic.twitter.com/T8iS1GSxMG
— Babu Bhaiya (@Shahrcasm) November 10, 2022
موہت نے ٹویٹ کیا کہ ’سال بھر چہل کھیلا، اسے ورلڈ کپ میں ایک میچ بھی نہیں کھلایا، سال بھر دینیش کارتھک کھیلا، اسے ناک آوٹ میں ڈراپ کر دیا، سال بھر ہرشل پٹیل کھیلا، اسے ورلڈ کپ میں ایک میچ نہیں کھلایا۔ سال بھر شامی کو نہیں کھلایا اور سیدھا ورلڈ کپ کے سکواڈ میں ڈال دیا۔‘
- Saal bhar Chahal khela, didn't play a single game in WC.
- Saal bhar Dk khela, knockouts me drop kr diya
- Saal bhar Harshal Patel khela, didn't play a single game in WC.
- Saal bhar Shami ko sideline kiya, aur seedha WC squad me daal diya.
— Mohit (@MohitRohitian) November 10, 2022
فرضی کرکٹر نے کہا کہ ’آپ زندگی میں ایک بار مرتے ہیں لیکن اگر آپ کرکٹ دیکھتے ہیں تو آپ ہر 30 منٹ بعد مرتے ہیں۔‘
You d!e once in your life, but if you follow cricket, you d!e every 30 minutes.
— Silly Point (@FarziCricketer) November 10, 2022
رتنیش کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ انڈین ٹیم کی سب سے شرمناک ہار دیکھی ہے، اس میچ سے شرمناک کچھ نہیں ہو سکتا، کرکٹ درد دیتی ہے۔‘
Most embarassing defeat i have ever seen from Team India. Nothing comes close to this match. Cricket is painful.
— R A T N I S H (@LoyalSachinFan) November 10, 2022