Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھائی یونیورسٹی کی سعودی ولی عہد کے لیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کوپائیدار ترقی کےلیے زمینی علم کے شعبے میں تھائی لینڈ کی کیسیٹارٹ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق تھائی دارالحکومت بینکاک میں ولی عہد کی رہائش پرکیسیٹارٹ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹرکریساناپونگ کیراتیکار نے ملاقات کی۔ 
یونیورسٹی کے صدر نے ماحولیات کے حوالے سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں مستقل ترقی کی جانب مثبت اقدام قراردیا۔ 
 ولی عہد اوروزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے تحفظ ماحولیات کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مملکت کے اقدامات اورکی جانے والی کوششوں کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ 
اس موقع پروزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیرمملکت اوررکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز، وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف، وزیرنیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز ، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیرمملکت اورقومی سلامتی کے مشیرڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان کے علاوہ تھائی لینڈ میں سعودی عرب کے سفیرعبدالرحمان بن عبدالعزیز السحیبانی بھی موجود تھے۔

شیئر: