Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی الراجحی بینک نے دس ارب ریال کے سکوک کا اجرا مکمل کرلیا

بینک کا کہنا ہے کہ کل 10 ملین سکوک جاری کیے جائیں گے( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی سٹاک مارکیٹ (تداول) میں لسٹیڈ  الراجحی بینک نے دس بلین ریال ٹائر ون ڈومینیٹڈ سکوک کے اجرا کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق تمام ریٹیل سبسکرائبرز جو سبسکرپشن ایپلی کیشن کا حصہ تھے اپنے آرڈرز کا 100 فیصد وصول کر چکے ہیں۔
ٹائر ون ریال ڈومینیٹڈ سکوک کی تصفیہ کی تاریخ 16 نومبر کو ایک لاکھ 25 ہزار سبسکرائبرز کے ساتھ شروع ہوئی۔
الراجحی بینک ٹائر ون سکوک کے اختتام کے بعد بینک نے کہا کہ کل 10 ملین سکوک جاری کیے جائیں گے جن کی مالیت ایک ہزار ریال کے برابر ہے۔
تمام ریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل کے بعد سعودی ایکسچینج مارکیٹ میں درج اور تجارت کے لیے تیار کیے گئے سکوک، تصفیہ کی تاریخ سے شروع ہونے والے سہ ماہی میں ادا کیے جانے والے 5.5 فیصد سالانہ واپسی کی پیشکش کریں گے۔
16 نومبر کو اہل سرمایہ کاروں کو اضافی رقم کی واپسی فراہم کر دی گئی ہے اور متعلقہ بینکوں کے اختیار کردہ طریقہ کار کے مطابق ان سرمایہ کاروں کے کھاتوں میں جمع کر دی جائے گی۔
الراجحی کیپٹل عوامی پیشکش کا مالیاتی مشیر اور لیڈ منیجر ہے۔
مارکیٹ ریگولیٹر نے کہا کہ’ پیشکش کے لیے سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی گرین لائٹ فنڈ کو سبسکرائب کرنے کی سفارش کے طور پر نہیں سمجھا گیا کیونکہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ کیپٹل مارکیٹ کے قانون اور اس کے نفاذ کے ضوابط کے مطابق قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں‘۔
الراجحی بینک نے 2022 کے پہلے نو ماہ میں 19 فیصد منافع میں 13 بلین ریال اضافے کی اطلاع دی ہے جو آپریٹنگ آمدنی میں 13 فیصد اضافے سے تقویت یافتہ ہے۔
مملکت کے سب سے قیمتی بینک نے نوٹ کیا کہ آپریٹنگ آمدنی میں اضافہ اعلی فنانسنگ اور سرمایہ کاری کی آمدنی، بینکنگ خدمات سے فیس اور زر مبادلہ کی آمدنی سے ہوا۔
الراجحی بینک 1957 میں قائم کیا گیا اور 2015 کے ڈیٹا کی بنیاد پر سرمائے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا اسلامی بینک سمجھا جاتا ہے۔
 الراجحی بینک سعودی عرب کے کاروبار میں ایک بڑا سرمایہ کار ہے اور مملکت میں مشترکہ سٹاک فرموں میں سے ایک ہے۔

شیئر: