متحدہ عرب امارات نے چاند پر چار پہیوں والی گاڑی ’روور‘ بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جو دراصل عرب دنیا کا چاند پر قدم رکھنے کا پہلا مشن ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ’راشد روور‘ نامی یہ مشن بدھ کو امریکی ریاست فلوریڈا میں سپیس فورس سٹیشن سے روانہ ہوگا۔
ایک بیان میں جاپانی کمپنی آئی سپیس نے اعلان کیا کہ چاند پر لینڈ کرنے والے ہکوٹو آر مشن کو سپیس ایکس فیلکن نائن راکٹ کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
امارات کا خلائی مشن ’ہوپ‘ کامیابی سے مریخ کے مدار میں داخلNode ID: 539741
-
امارات کے خلائی مشن ’ہوپ‘ نے مریخ کی پہلی تصویر بھیج دیNode ID: 541016
-
امارات پہلا خلائی مشن 28 نومبر کو چاند پر بھیجے گاNode ID: 718966
جاپانی کمپنی آئی سپیس کے بانی تکیشی حکاماڈا نے کہا ’ہمیں مشن ون کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کی خوشی ہے۔‘
’ہم نے دنیا بھر سے ثابت کردہ ٹیکنالوجی اور آلات کے ذریعے ایسا ڈیزائن اور ماڈل استعمال کیا جو قابل اعتماد ہو اور جس پر کم لاگت بھی آئے۔‘
محمد بن راشد سپیس سینٹر نے دنیا بھر سے لوگوں کو دعوت دی ہے کہ وہ امارات کے مقامی وقت 12 بج کر 39 منٹ پر مشن کی روانگی کی لائیو ٹرانسمشن میں شریک ہوں۔
سپیس سینٹر نے کہا ہے کہ چار پہیوں والی گاڑی روور پانچ ماہ کے سفر کے بعد اپریل 2023 میں چاند کے انتہائی جنوب شمال میں میری فریگورس پر اٹلس کریٹر پر لینڈ کرے گی۔
Watch the live coverage of the launch of Rashid Rover, the first Emirati Mission to the surface of the Moon, from Cape Canaveral Space Force Station on Wednesday 30 November at 10:30 AM UAE Time. The mission will launch at 12:39 PM UAE time: https://t.co/LbRXOKflpD #UAEtotheMoon pic.twitter.com/Kl0w6NVamj
— MBR Space Centre (@MBRSpaceCentre) November 29, 2022