متحدہ عرب امارات میں شارجہ کی بلدیاتی کونسل نے امارات کے51 ویں یوم وطنی پر پبلک پارکنگ استعمال کرنے والوں کو تین دن فیس سے استثنی دیا ہے۔
یکم سے 3 دسمبر تک شارجہ شہر کی پبلک پارکنگ میں کسی سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
الامارات الیوم کے مطابق بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ’ فیس نہ دینے کی سہولت سے وہ پبلک پارکنگ مستثنی ہوں گی جہاں ہفتے کے تمام دنوں میں جن میں جمعہ اور سرکاری تعطیلات شامل ہیں فیس لی جاتی ہے‘۔
بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ’ فیس کے حوالے سے تفصیلات نیلے سائن بورڈ پر درج ہیں‘۔