Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے امارا ت میں محسوس کیے گئے

ایران کے جنوب میں 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں بدھ کی شام ایران میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی  وام کے مطابق نیشنل سیسمک نیٹ ورک نے بدھ کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 17 منٹ پر ری ایکٹر سکیل پر ایران کے جنوب میں 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا ہے۔ زلزلے کا مرکز بندرگاہی شہر بندرعباس سے تقریبا 100 کلو میٹر دور تھا۔
دبئی، ابوظبی اور شمالی امارت میں زلزلے کے معمولی جھٹکے 20 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ 
عرب نیوز کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ امدادی ٹیمیں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلہ دس کلو میٹر کی گہرائی میں اور امارات کے شہر راس الخیمہ سے تقریبا 88 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔

شیئر: