’جدہ میں بارش سے کوئی حادثہ ریکاڈ پر آیا اور نہ ہنگامی صورتحال ہوئی‘
ہری دفاع کے اہلکار بارش کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’جدہ کمشنری میں بارش کی وجہ سے کوئی حادثہ ریکاڈ پر آیا اور نہ ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی ہے‘۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ شہری دفاع کے اہلکار بارش کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔
یاد رہے کہ پیر کو مکہ مکرمہ ریجن خصوصا ساحلی مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ گرج چمک کے ساتھ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ماتحت قدرتی آفات کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ ’جدہ میں بارش کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کئے گئے‘۔
’بارش کے بعد شمالی جدہ کے الحمدانیہ اور الفلاح میں نشیبی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ دونوں علاقوں کے باشدے محمکہ شہری دفاع کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے گھروں میں رہے’۔
مکہ مکرمہ گورنریٹ کی خصوصی ٹیمیں ریجن کے کسی بھی علاقے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے چوکس ہیں۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے بارش کی صورتحال کے پیش نظر محتاط رہنے کو کہا جا رہا ہے۔