Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منشیات سمگل کرنے کی متعدد کوششیں ناکام،421 سمگلر گرفتار

سمگلروں میں 39 کا تعلق سعودی عرب ہے جبکہ 382 درانداز تھے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی سرحدی محافظوں نے 52.4 ٹن قات (نشہ آور پتے)، 807 کلو گرام حشیش، 4 لاکھ 75 ہزار 166 ممنوعہ اورایک لاکھ 45 ہزار597 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی بدھ کو بتایا کہ’ نجران، جازان، عسیر اور حدود شمالیہ ریجنوں میں سرحدی محافظوں کے گشتی دستوں نے سمگلنگ کی کوششیں بروقت کارروائی کرکے ناکام بنائی ہیں‘۔ 
ترجمان نے بتایا کہ ’421 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 39 کا تعلق سعودی عرب ہے جبکہ 382 درانداز تھے۔ ان میں 342 کا تعلق یمن، 38 کا ایتھوپیا اور 2 کا تعلق عراق سے ہے‘۔ 
کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ ’سمگلروں کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرکے انہیں ضبط شدہ نشہ آور اشیا سمیت متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔

شیئر: