فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے جہاں 18 دسمبر کو اس کا مقابلہ لیونل میسی کی ارجنٹائن سے ہوگا۔
مراکش کی فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کسی خواب سے کم نہ تھی اور یہی وجہ ہے کہ سیمی فائنل میں شکست کے باوجود بھی مراکشی کھلاڑیوں کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن فائنل میں پہنچ گیا، کروشیا کو شکستNode ID: 725516
-
فیفا: جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟Node ID: 725731
-
فیفا ورلڈ کپ: فرانس فائنل میں پہنچ گیا، مراکش کو 0-2 سے شکستNode ID: 725776
مراکش کو سیمی فائنل میں شکست دینے والی ٹیم کے فرانس کے مرکزی کھلاڑی کیلن مباپے بھی عرب افریقی ٹیم کے مداح ہیں۔ سیمی فائنل میں جیت کے بعد انہوں نے مراکشی کھلاڑی اشرف حکیمی کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی۔
کیلن مباپے نے تصویر میں اشرف حکیمی کو ٹیگ کرکے لکھا کہ ’بھائی غمزدہ نہ ہوں، جو آپ نے کیا اس پر سب کو فخر ہے۔ آپ نے تاریخ رقم کردی۔‘
Don’t be sad bro, everybody is proud of what you did, you made history. @AchrafHakimi pic.twitter.com/hvjQvQ84c6
— Kylian Mbappé (@KMbappe) December 14, 2022
میچ کے بعد فرانس کے سٹارائکر اولیویار جراؤڈ بھی مراکشی کوچ ولید ریگراگی سے بغل گیر ہوتے ہوئے نظر آئے۔
ولید ویگراگی اور الیویار جراؤڈ ماضی میں ایک ساتھ گرینوبل کے فٹ بال کلب میں بھی ساتھ کھیلتے رہے ہیں۔
Giroud and Regragui
Hugging after France v Morocco
They were former teammates when they played together in Grenoble.
Very touching! pic.twitter.com/xcUxboOHx5
— Mimi Fawaz (@MimosaFawaz) December 14, 2022