سعودی عرب نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
حملے میں ایک آئرش فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ آئرش فوجی، اقوام متحدہ کی عبوری فورسز(یونیفل) کا حصہ ہیں۔ یونیفل جنوبی لبنان میں تعینات ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حملے کے اسباب کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی عرب ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرتا ہے‘۔
بیان میں مملکت کی طرف سے اقوام متحدہ کے امن مشن کی سپورٹ کا عزم ظاہر کیا گیا۔
بیان میں آئر لینڈ کی حکومت اور عوام سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔