Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کے ساتھ ابلاغ کے شعبے میں تعاون ضروری: او آئی سی 

روس، اسلامی دنیا، ابلاغی تعاون کے لیے اقدامات‘ کے عنوان سے کانفرنس ہوئی ہے( فوٹو ٹوئٹر او آئی سی)
اسلامی  تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ’ روس کے اہم ابلاغی اداروں کے ساتھ سٹراٹیجک شراکت قائم کی جائے گی اور یہ فریقین کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق او آئی سی نے کہا کہ روسی، اسلامی اور بین الاقوامی رائےعامہ کی آگہی کےلیے روس میں بڑے ابلاغی اداروں کے ساتھ سٹراٹیجک شراکت کا قیام مفید ثابت ہوگا۔ 
او آئی سی میں میڈیا ڈائریکٹر وجدی علی سندی نے کہا کہ ماسکو میں ’روس، اسلامی دنیا، ابلاغی تعاون کے لیے اقدامات‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس ہوئی ہے۔ اس کا اہتمام روس اور اسلامی دنیا سے متعلق سٹراٹیجک وژن گروپ نے کیا ۔ 
وجدی علی سندی نے کہا کہ ابلاغ کے شعبے میں روس کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جانا ضروری ہے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی مشاورت کے نتیجے میں ہونے والے فیصلوں پر ذرائع ابلاغ اپنی رائے دیں۔

شیئر: