شمالی حدود اور الباحہ میں آج سکول بند، آن لائن تعلیم جاری
’تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامی عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ تعلیم شمالی حدود نے غیر یقینی موسم کے باعث تمام تعلیمی اداروں میں تدریس معطل کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’تمام طلبہ آن لائن تدریس حاصل کریں گے‘۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبہ کی سلامتی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامی عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا‘۔
اسی طرح کا فیصلہ محکمہ تعلیم الباحہ نے بھی کیا ہے جہاں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔