Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اولام ایگری کا سنگاپور اور سعودی عرب سٹاک میں دہری لسٹنگ پر غور

سالک نے کمپنی کے 1.24 بلین ڈالر کے اقلیتی حصص خریدے تھے( فائل فوٹو عرب نیوز)
فوڈ اور ایگری بزنس اولام ایگری ہولڈنگز سعودی سٹاک مارکیٹ میں لسٹ بنانے والی پہلی عالمی فرم بن سکتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنگاپور ایکسچینج کے ساتھ دہری پوسٹنگ پرغورکر رہی ہے۔
یہ منصوبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی ایگری کلچرل اور لائیوسٹاک کمپنی جو سالک کے نام سے جانی جاتی ہے نے دسمبر 2022 میں کمپنی کے 1.24 بلین ڈالر کے اقلیتی حصص خریدے تھے۔
اس معاہدے نے زرعی کمپنی کی پیرنٹ فرم اولام گروپ کو غور کرنے پر مجبور کیا کہ سعودی عرب میں غیر خلیجی تعاون کونسل کے شامل کردہ کاروبار کی پہلی لسٹ کیا ہو گی۔
اولام گروپ کے شریک بانی اور گروپ سی ای او اوراولام ایگری کے سی ای او سنی ورگیز نے کہا کہ ’ اقلیتی حصص کی فروخت اور سالک کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری اولم ایگری خوراک کی طلب، فیڈ اور فائبر کے نتیجے میں ترقی کی پوزیشن میں ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ ہم سنگاپور اور سعودی عرب میں دہری لسٹنگ کی تلاش کر رہے ہیں، یہ اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہو گا جو ہمارے مضبوط سنگاپور اورعالمی شیئرہولڈر بیس میں شامل ہو گا ‘۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ اس نے ملک میں فوڈ اور ایگری بزنس کمپنیوں کے لیے مضبوط سرمایہ کاروں کی بنیاد کے ساتھ اس کے شیئر ہولڈرز کی طویل مدتی حمایت کو دیکھتے ہوئے اپنے بنیادی لسٹنگ سازی کے مقام کے طور پر سنگاپور کو منتخب کیا ہے‘۔
سعودی عرب میں اضافی لسٹنگ کو خلیجی خطے میں غذائی تحفظ کی اہمیت، ابتدائی عوامی پیشکش میں حصہ لینے کے قابل ہونے والے سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد اورسالک کے ساتھ نئی سٹریٹجک شراکت داری کے پیش نظر غور کیا جا رہا ہے جو اولام کی خلیجی خطے میں سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گا۔
کمپنی 2023 کی پہلی ششماہی میں آئی پی او کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

شیئر: