آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں رواں سال مارچ میں افغانستان کے ساتھ شیڈول تین میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
بدھ کی رات کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کے ساتھ سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ طالبان کے خواتین کی تعلیم اور ملازمت کرنے پر پابندی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران، کیا آٹا افغانستان سمگل ہو رہا ہے؟Node ID: 733221
کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ’کرکٹ آسٹریلیا دنیا بھر خصوصاً افغانستان میں خواتین اور مردوں کے لیے کھیل کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے اور ہم خواتین اور لڑکیوں کے لیے صورتحال میں بہتری کے لیے افغان کرکٹ بورڈ سے رابطے جاری رکھیں گے۔‘
کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر آسٹریلوی حکومت کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
خیال رہے افغانستان میں طالبان میں کی حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں خواتین پر جامعات پر داخلے اور تعلیم حاصل کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
Cricket Australia is committed to supporting growing the game for women and men around the world, including in Afghanistan, and will continue to engage with the Afghanistan Cricket Board in anticipation of improved conditions for women and girls in the country. pic.twitter.com/cgQ2p21X2Q
— Cricket Australia (@CricketAus) January 12, 2023