ریاض سیزن کے فٹبال میچ کی منفرد، نمایاں اور خصوصی ٹکٹ کی نیلامی جاری ہے جس کی قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خصوصی ٹکٹ پر بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
-
اقامہ ایکسپائر، گاڑی کا ’استمارہ‘ تجدید کرایا جاسکتا ہے؟Node ID: 734306
سعودی تاجر عبد العزیز بغلف نے ٹکٹ کی 30 لاکھ ریال کی بولی لگائی تھی جس پر معرف تاجر بندر الضحیک نے 35 لاکھ ریال کی بولی لگا دی۔
بعد ازاں ابراہیم المہیدب نے ٹکٹ کی قیمت بڑھا کر 40 لاکھ ریال تک کر دی ہے۔
کچھ دیر بعد معروف تاجر خالد المشرف نے 70 لاکھ کی بولی لگائی اور پھر اپنی بولی پر بولی لگا کر اسے 90 لاکھ تک پہنچا دیا۔
ایسے میں محمد المنجم نے مداخلت کی اور ٹکٹ کی 93 لاکھ ریال کی بولی لگا دی۔
اس کے بعد مشرف الغامدی نے ٹکٹ کی قیمت 10 ملین ریال تک بڑھا دی ہے۔
ٹکٹ پر بولی 17 جنوری تک جاری رہے گی اور توقع ہے کہ اس کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گا۔
الحمدالله ويارب اكثر واكثر pic.twitter.com/BcOxBmAnqU
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) January 11, 2023