’مملکت میں بادلوں کو منتشر کرنے کا کوئی عملی پروگرام نہیں‘
ترجمان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کی تردید کی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے ’مملکت میں بادلوں کو منتشرکرنے کا کوئی عملی پروگرام نہیں ہے‘۔
سبق نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ’ بادلوں کو منتشرکرنے کی افواہیں عام طور پرموسم برسات میں پھیلائی جاتی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں‘۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ’مملکت میں کلاوڈ سیڈنگ کا پروگرام ہے جس کا مقصد بارش کے امکانات میں اضافہ کرنا ہے کیونکہ ہمارے یہاں بہت بڑا صحرائی علاقہ ہے جہاں پانی کے ذخیروں کا اشد ضرورت ہوتی ہے جو بارش سے اکھٹا کیاجاتا ہے‘۔
واضح رہے سوشل میڈیا پرکچھ دنوں سے ایسی اطلاعات گردش کررہی تھیں جن میں کہا جارہا تھا کہ مصنوعی بارش کلاوڈ سیڈنگ کی طرح مملکت میں بادلوں کومنتشرکرنے پربھی کام ہورہا ہے۔