Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پانچ ہفتوں کے دوران سونے کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ 

صارفین پرانے زیورات اچھی قیمت پر فروخت کرنے کی کوشش میں ہیں ( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں مسلسل پانچ ہفتوں سے سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں مختلف قیراط کے سونے میں 2 سے 6.25 درہم  فی گرام تک کا اضافہ ہوا۔ پانچ ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر اضافہ 19.5 درہم ہوا ہے۔ 
زیورات شورومز کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ’حالیہ دنوں میں صارفین سونے کی بڑھی ہوئی قیمت سے فائدہ اٹھانے کے لیے گنیاں فروخت کررہے ہیں‘۔ 
الصراف شوروم کے سیلز مینجر عبداللہ التہامی نے بتایا کہ ’سونے کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ تقریبا نو ماہ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے‘۔
انہوں نےکہا کہ ’صارفین سونے کی گنیاں فروخت کررہے ہیں اور پرانے زیورات بھی اچھی قیمت پر فروخت کرنے کی کوشش میں ہیں‘۔ 
’بیشترافراد ایسے ہیں جو سونا خریدنے کے لیے نرخ کم ہونے کے منتظر ہیں‘۔

شیئر: