Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاوید آفریدی کی پرنس سعود بن مشعل سے ملاقات، پی ایس ایل دیکھنے پاکستان آنے کی دعوت

 ملاقات میں باہمی دلچسپی خصوصا پاک سعودی کرکٹ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: جاوید آفریدی ٹوئٹر)
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے  ریاض میں سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین پرنس سعود بن مشعل سے ملاقات کی۔
پشاور زلمی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جاوید آفریدی نے پرنس سعود بن مشعل کو پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی۔
جاوید آفریدی نے پرنس سعود بن مشعل کو پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت  بھی دی۔

جاوید آفریدی نے پرنس سعود بن مشعل کو پشاور زلمی کی شرٹ پیش کی۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی خصوصا پاک سعودی کرکٹ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاوید آفریدی نے پرنس سعود بن مشعل کو پشاور زلمی کی جانب سے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہرممکمن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر: