سال رواں بیرون مملکت سے 25 ملین سیاحوں کا ہدف ہے: احمد الخطیب
2030 تک قومی پیداوار میں سیاحت کا حصہ 10 فیصد ہو گا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ لگانے والوں سے کہا ہے کہ ’وہ نئے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں تاکہ مسابقت کا مبنی بر انصاف اور پرکشش ماحول قائم ہو۔‘
الاقتصادیہ کے مطابق الخطیب نے مملکت کے مختلف علاقوں کے شہریوں سے آن لائن ماہانہ میٹنگ کے دوران کہا کہ ’قومی پیداوار میں سیاحت کا حصہ 3.2 فیصد ہو چکا ہے اور 2030 میں 10 فیصد تک پہنچ جائے گا۔‘
احمد الخطیب کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب نے سال رواں کے دوران بیرون مملکت سے 25 ملین سیاحوں کی آمد کا ہدف مقرر کیا ہے۔‘
الخطیب کا کہنا تھا کہ ’پچھلے سال سیاحت کے شعبے میں ملازمتوں کی تعداد 2021 کے مقابلے میں 15 فیصد بڑھ کر آٹھ لاکھ تک پہنچ گئی جس میں سعودی خواتین کا تناسب 44 فیصد ہے۔‘
الخطیب نے کہا کہ ان کی وزارت، سیاحت کے مختلف پروگراموں میں 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ ہدف اس وقت حاصل ہو گا جب ہمارے ہاں ہوٹلنگ اور ٹورازم کے شعبے میں تربیت کے لیے جدید طرز کے انسٹی ٹیوٹ قائم ہوں۔‘
2022 کے دوران سیاحت کے شعبے میں 2021 کے مقابلے میں 93 فیصد اضافے کے ساتھ 185 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں