قاہرہ ....مصری پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مصر کے سیکیورٹی حکام نے شہرہ آفاق عالم ڈاکٹر یوسف قرضاوی سمیت الاخوان کے94 ملزمان کو حوالے کرنے کیلئے انٹرپول کی خدمات حاصل کرلیں۔ مصری عدالت القرضاوی سمیت متعدد اخوانیوں کے خلاف سزائے موت کے فیصلے جاری کرچکی ہے۔ مطلوبین میں ایسے26 مصری شامل ہیں جن کے خلاف مختلف سزاﺅں کے فیصلے ہوچکے ہیں۔ ان میں بن لادن کا ڈاکٹر رمزی موافی اور بیت المقدس تنظیم کا روح رواں کمال علام سرفہرست ہیں۔ مصر کو مطلوب افراد ترکی سمیت متعدد ممالک میں قیام پذیر ہیں۔