Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں رہائشی منصوبے کا نام ’ہند سٹی‘ کیوں رکھا گیا؟

دبئی میں ’ہند سٹی‘ منصوبے کا رقبہ 839 مربع کلو میٹر ہے ( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم  نے المنھاد اور اس کے مضافات کا نام بدل کر ’مدینہ ہند‘ رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔  
امارات الیوم کے مطابق ’ہند سٹی‘ کے قیام کا فیصلہ نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے اپنی اہلیہ شیخہ ہند بنت مکتوم بن جمعہ آل مکتوم سے وفاداری کی علامت ہے۔  
 شیخہ ہند بنت مکتوم سخاوت، فیاضی اور فلاح و بہبود کے لیے پورے ملک میں مشہور ہیں۔ ان کا نام ضرورت مندو ں کی مدد کے حوالوں  سے معروف ہے۔ 
شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ہند سٹی کے قیام کی ہدایت جاری کرکے شیخہ ہند بنت مکتوم کے ساتھ اپنی 44 سالہ رفاقت کو ایک نام دیا ہے۔ 
ہند سٹی زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی شریک حیات کے لافانی کردار کا عملی اعتراف ہے۔ 
 سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے دعوی کیا کہ دبئی میں انڈین باشندوں کی خدمات کے اعتراف میں علاقے کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔
عربی میں ’ہند‘ کے کئی مطلب ہو سکتے ہیں۔ انڈین باشندوں کوعرب دنیا میں ’ہندی‘ کہا جاتا ہے
واضح رہے کہ دبئی میں ’ہند سٹی‘ چارعلاقوں ’ہند ون، ہند ٹو، ہند تھری اور ہند فور‘ پر مشتمل ہوگا۔ اس کا رقبہ 839 مربع کلو میٹر ہے۔ 
 دبئی سٹریٹ، العین سٹریٹ اور جبل علی سٹریٹ سے سفر کرنے والوں کو اس سے آسانی ہوگی۔
’ہند سٹی‘ میں مقامی شہریوں کی رہائشی سکیم میں آنے والے علاقے شامل ہوں گے۔  

شیئر: