ریاض کی سڑک پر ایک شخص کو گاڑی سے گھسیٹنے والا شہری گرفتار
واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے کو تلاش کیا جارہا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے اس سعودی شہری کو گرفتارکیا ہے جس نے جھگڑے کے بعد اپنی گاڑی کے دروازے میں ایک شخص کا ہاتھ پھنسا کر اسے سڑک پر گھسیٹا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایک شخص کا ہاتھ گاڑی کے دروازے میں پھنسا ہے اور اسے گھسیٹا جا رہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
سعودی محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔
’واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شخص کو تلاش کیا جارہا ہے۔ اسے انفارمیشن کرائمز قانون کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا جائے گا‘۔