Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کے ایئرپورٹس سے 15.9 ملین افراد نے سفر کیا 

یہ تعداد 2021 کے دوران مسافروں کی تعداد سے تین گنا زیادہ ہے( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں ‘مطارات ابوظبی’ کمپنی نے کہا ہے کہ’ یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک ابوظبی ایئرپورٹس سے 15.9 ملین افراد نے سفر کیا‘۔ 
الامارات الیوم کے  مطابق مطارات ابوظبی کمپنی نے بتایا کہ’ ابوظبی انٹرنیشنل،العین انٹرنیشنل، البطین پرائیویٹ ایئرپورٹ نیز جزیرہ دلما ایئرپورٹ اور صیر بنی یاس ایئرپورٹ سے 2022 کے دوران 15.9 ملین افراد نے سفر کیا‘۔
’مسافروں کی یہ تعداد 2021 کے دوران ان پانچوں ایئرپورٹس سے سفر کرنے والوں کی تعداد سے تین گنا زیادہ ہے‘۔ 
مطارات ابوظبی کاکہنا ہے کہ’  ابوظبی کے پانچوں ایئرپورٹس سے ایک لاکھ 94 ہزار667 پروازیں 2022 کے دوران روانہ ہوئی ہیں‘۔
مطارات ابوظبی کمپنی نے بیان میں کہا کہ’ ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران 4.78 ملین سے زیادہ افراد نے سفر کیا۔ یہ اعدادوشمار یکم اکتوبر سے 31 دسمبر 2022 تک کے ہیں۔ یہ تعداد2021 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں دگنی ہے‘۔ 

شیئر: