Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن فرنچائز کرکٹ سے بھی ریٹائر

ایون موگن پچھلے سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایون مورگن نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
پیر کو ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں ایون مورگن کا کہنا تھا کہ ’انتہائی فخر کے ساتھ میں ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔‘
خیال رہے انگلینڈ کو 2019 میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان ایون موگن پچھلے سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں لیکن انہوں نے فرنچائز کرکٹ کھیلتے رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اپنے بیان میں ایون مورگن نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں، خاندان والوں اور کوچز کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’دنیا بھر میں فرنچائز ٹیموں کے ساتھ جو میری یادیں جُڑی ہیں وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہا ہوں اور مستقبل میں بھی جاری رکھوں گا۔‘
تاہم ایون مورگن کا کہنا ہے کہ وہ مکمل ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کرکٹ سے بحیثیت براڈکاسٹر اور کمنٹیٹر جڑے رہیں گے۔
ایون مورگن کا شمار انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے اور ٹی 20 میں سب سے زیادہ بنانے والے کھلاڑیوں میں ہوتا ہےانہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 225 ون ڈے اور 115 ٹی 20 میچز کھیلے تھے۔

شیئر: