کراچی کی جانب سے میتھوویڈ نے 23، حیدر علی 12 اور قاسم اکرم 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے جیمز نیشم اور وہاب ریاض نے دو دو اور سلمان ارشاد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مقررہ 20 اوورز میں پشاور زلمی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے ٹام کوہلر کیڈمور 92 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، اینڈریو ٹائے، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
محمد عامر اور عماد وسیم کراچی کنگز کے لیے انتہائی مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ عامر 4 اوورز میں 42 جبکہ عماد 3 اوورز میں 42 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون میں عماد وسیم، شرجیل خان، بین کٹنگ، حیدر علی، شعیب ملک، قاسم اکرم، میتھیو ویڈ، اینڈریو ٹائی، محمد عامر، عمران طاہر اور میر حمزہ شامل تھے۔
بابر اعظم، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر، راجا پکشا، شکیب الحسن، جمی نیشم، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد اور سفیان مقیم زلمی کی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔