ملازمت کے معاہدے میں تمام شرائط درج کرنا لازمی ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ جوازات کے قانون کے مطابق مملکت میں مقیم غیرملکی کے اقاموں کی بروقت تجدید لازمی ہے۔ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کے ضوابط کے مطابق کارکنوں کے اقامہ کا اجرا اورتجدید کفیل کی ذمہ داری ہے۔ اقامہ بروقت تجدید نہ ہونے پرجرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔
۔۔ جوازات کے ٹوئٹرپراقامہ کی ایکسپائری کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’اقامہ ایکسپائرہوئے ایک ہفتہ گزرچکا ہے، جرمانہ کتنا ہوگا، سروسز فراہم کرنے والے ایک ایجنٹ کا کہنا ہے کہ جرمانہ ایک ہزار ریال ہے کیا یہ درست ہے؟‘
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ اقامہ ایکسپائرہونے پرابتدائی طورپر500 ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔ ابتدائی جرمانے کا مطلب ہے کہ جوازات کے ریکارڈ میں اقامہ کی تجدید میں تاخیرپہلی بارہوئی ہے۔
اگراقامہ کی تجدید میں تاخیردوسری بار بھی ہوتی ہے تو اس صورت میں جرمانہ ڈبل کیاجاتا ہے جو کہ 1000 ریال ہوتا ہے۔ اقامہ کی تجدید میں 3 دن سے زیادہ تاخیرہونے پرجرمانہ عائد کی جاتا ہے ۔
اقامہ ایکسپائرہونے کے دودن بعد یا تیسرے دن بھی تجدید کیاجائے تو جرمانہ عائد نہیں ہوتا تاہم تیسرا دن گزرنے کے بعد چوتھے روزسے جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔
۔۔۔ ایک شخص نے دریافت کیا ’مرافق کے طورپروالد کی کفالت میں مقیم جس کا اسٹیٹس طالب علم ہے کیا اسکی کفالت کمپنی میں کرائی جاسکتی ہے یا لازمی طورپراسے نئے ویزے پرآنا ہوگا، اگرکفالت کی تبدیلی ممکن اورآسان ہوتو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟‘
اقامہ کی تجدید کفیل کی ذمہ داری ہوتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سوال کے جواب میں وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کا کہنا تھا کہ وزارت نے ملازمین کے معاملات کو ڈیجیٹل طریقے سے حل کرنے کے لیے ’قوی‘ کے عنوان سے پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔
’قوی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے کفالت کی تبدیلی کرائی جاسکتی ہے۔
مرافق کے طورپرمملکت میں مقیم غیرملکی افراد کوملازمت کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ ملازمت کرنے کےلیے اقامہ اسٹیٹس کو تبدیل کرانا ضروری ہوتا ہے۔
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے پلیٹ فارم ’قوی‘ کے ٹوئٹرپرمرافق یا تابع کی کیٹگری میں شامل افراد کی کفالت تبدیلی کےلیے جو طریقہ کارجاری کیاگیا ہے وہ حسب ذیل ہے۔
۔۔ جس ادارے یا کمپنی میں مرافق یعنی ڈیپینڈنٹ کی کفالت کرانا مقصود ہواس ادارے کے ’قوی ‘ پلیٹ فارم پرلاگ ان کیاجائے۔
۔۔ پلیٹ فارم پرلاگ ان کرنے کے بعد ’ٹرانسفرآف سروسز‘ کے آپشن کا انتخاب کیاجائے گا۔
۔۔ بعدازاں جس ادارے میں کفالت کی تبدیلی کرانا مقصود ہو اس کے پورٹل کا انتخاب کریں ۔
کفالت کی تبدیلی کے لیےقوی پلیٹ فارم پرملازمت کا معاہدہ رجسٹرکرانا ضوری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
۔۔ جس شخص کی سروسز منتقل کرنا ہوں یعنی کفالت کی تبدیلی اس کی معلومات درج کی جائیں گی۔ نام ، اقامہ نمبر، شہریت وغیرہ۔
۔۔ ملازمت کا معاہدہ جو کہ ڈیپینڈنٹ کے ساتھ کیا گیا ہو اس میں تمام شرائط جن میں تنخواہ ، مراعات ، سالانہ چھٹی وغیرہ درج ہونا چائیں۔
۔۔ درج بالا کارروائی کرنے کے بعد درخواست کو اپ لوڈ کیاجائے گا اس کا لنک جس شخص کی کفالت تبدیل کی جارہی ہے اسے بھی ارسال کیاجائے گا۔
۔۔ قوی پلیٹ فارم پراپ لوڈ ہونے والا ڈیجیٹل ملازمت کے معاہدے کو منظورکرنا ضروری ہے جس کے لیے 10 دن کا وقت ہوتا ہےاس دوران معاہدہ اگرمناسب نہ ہوتو اس میں تبدیلی کرائی جاسکتی ہے۔
معاہدہ دس روز کے اندر اندر منظوریا مسترد کرنے کا اختیارفریقین کے پاس ہوتا ہے اگرمعاہدے کی شرائط کو منظورکرلیاجائے تو کفالت کی تبدیلی کا اہم مرحلہ مکمل ہوجاتا ہے جس کے بعد مقررہ فیس ادا کرنے کفالت کی تبدیلی عملی طورپرممکن ہوجاتی ہے