سوشل میڈیا پر منشیات فروخت کرنے والے دو افراد گرفتار
’مذکورہ افراد نے فخریہ انداز میں منشیات استعمال کرتے ہوئے متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ پولیس نے سوشل میڈیا پر منشیات فروخت کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد نے فخریہ انداز میں منشیات استعمال کرتے ہوئے متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
جدہ پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹ میں منشیات کی نمائش کر رکھی تھی‘۔
’منشیات کے استعمال، اس کی ترویج اور اسے فروخت کرنے کے علاوہ سائبر کرائم کے ارتکاب پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کے قبضے سے منشیات اور جرم میں استعمال ہونے والا موبائل ضبط ہوا ہے‘۔