Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقررہ تعداد سے زیادہ افراد کو گاڑی میں سوار کرنا ٹریفک جرم

’مقرر تعداد سے زیادہ افراد سوار کرنے پر ایک ہزار سے دو ہزار ریال جرمانہ ہوسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ سیکیورٹی فورس نے ہائی وے کے مسافروں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں مقرر تعداد سے زیادہ سواریاں بٹھانا ٹریفک جرم ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ہر گاڑی کے سرکاری دستاویزات میں سواریوں کی تعداد لکھی ہوئی ہوتی ہے‘۔
’مقرر تعداد سے زیادہ افراد سوار کرنے پر ایک ہزار سے دو ہزار ریال جرمانہ ہوسکتاہے‘۔
فورس نے کہا ہے کہ ’سواریوں کی مقرر تعداد سے زیادہ افراد سوار کرنے پر گاڑی کی کارکردگی میں بھی فرق آتا ہے‘۔
’یہ چیز گاڑی میں سوار افراد کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ثابت ہوسکتا ہے‘۔
 

شیئر: