ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اریٹریا کے صدر اسیاس افورقی نے ملاقات کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
شاہ سلمان کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس، متعدد امور پر غورNode ID: 746966
-
ہر سال 11 مارچ کو یوم پرچم منایا جائے گا : شاہی فرمانNode ID: 747006
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفادات کے تحفظ، علاقائی اور بین الاقوامی امور اور مسائل کے علاوہ خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت برائے قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر خزانہ محمد الجدعان اور اریٹریا میں سعودی سفیر صقر بن سلیمان القرشی موجود تھے۔