پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 24 ویں میچ میں منگل کی رات اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو ایک سنسنی خیر مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے کئی بیٹرز نے برق رفتار اننگز کھیلیں لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کو جتوانے میں آل راؤنڈر فہیم اشرف نے نمایاں کردار ادا کیا۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہاڑ جیسا 206 رنز کا ہدف دیا جس میں شان مسعود کے 50 گیندوں پر 75 اور ٹم ڈیوڈ کے 27 گیندوں پر 60 رنز بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
-
’عمر اکمل کے ہر چوکے نے یاد دلایا کہ وہ کیا ہو سکتے تھے‘Node ID: 748161
اس ہدف کے تعاقب میں کولن منرو نے 21 گیندوں پر 40 اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 25 گیندوں پر 44 رنز بنائے لیکن یہ میچ پھر بھی اسلام آباد کی پہنچ سے دور تھا۔
لیکن فہیم اشرف کی 26 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو میچ کے آخری اوور میں یہ میچ جتوا دیا۔
میچ کے آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 گیندوں پر 18 رنز درکار تھے اور ملتان سلطانز کی جانب سے آخری اوور محمد الیاس کو دیا گیا تھا۔ فہیم اشرف نے اس اوور میں ایک چھکا اور دو چوکے لگا کر اپنی ٹیم کو یہ میچ جتوا دیا۔
سوشل میڈیا صارفین فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ پر ان کو داد و تحسین دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
مرزا زید نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’جب فہیم اشرف تیراکی کے لیے جاتے ہیں تو پانی سیفٹی جیکٹ پہن لیتا ہے۔‘
Wheen Fahim Ashraf Goes for swimming, water wear the safety jacket #ranafacts
— Mirza Zaid (@aM_MirzaZaid) March 7, 2023
کرکٹ پر رپورٹنگ کرنے والے صحافی مظہر ارشد نے ایک مزاحیہ ٹویٹ میں لکھا کہ ’جب فہیم اشرف پیدا ہوئے تو انہوں نے نہ رونے پر ڈاکٹر کو تھپڑ مارا تھا۔‘
when faheem ashraf was born he slapped the doctor for not crying. #ranafacts
— Mazher Arshad (@MazherArshad) March 7, 2023
آخری اوور میں فہیم اشرف کے بلے سے لگنے والا چھکا بھی صارفین کی توجہ کا مرکز ہے اور وہ اسے ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین شاٹ قرار دے رہے ہیں۔
I don't think you'll ever see a shot like this..that was insane by Faheem Ashraf! pic.twitter.com/MkSK7lXdab
— Sajjad Khan (@drsajjadkahn) March 7, 2023
فرید خان نے آخری اوور کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’مجھ کو رانا جی معاف کرنا غلطی مارے سے ہو گئی۔‘
Haters to Faheem Ashraf: Mujhko Rana jee maaf karna. Ghalti maare se hogyi! #HBLPSL8 pic.twitter.com/xKYVJfHcj4
— Farid Khan (@_FaridKhan) March 7, 2023
انڈین سپورٹس جرنلسٹ ہمانشو پاریکھ نے لکھا کہ ’فہیم اشرف سے پہلے پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم کسی ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں 18 رنز نہیں بنا سکی تھی۔‘
انہوں نے اسے ایک ریکارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فہیم اشرف نے انگلینڈ کے کھلاڑی بین سٹوکس یا انڈیا کے سابق کپتان مہیندر سنگھ دوھونی والا کام کیا ہے۔
No team ever chased 18 runs in the last over of PSL before Faheem Ashraf tonight. Record registered. Dhoni or Stokes like stuff. #PSL8 #CricketTwitter
— Himanshu Pareek (@Sports_Himanshu) March 7, 2023