ریاض میں عید میلہ، رنگا رنگ پروگرام
عید میلے کے انتظامات ریاض کے آٹھ علاقوں میں کیے گئے تھے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں اور سیر و سیاحت کے لیے آنے والوں نے آٹھ مقامات پر عید میلے کا لطف اٹھایا۔
اخبار 24 کے مطابق رنگا رنگ ثقافتی، تفریحاتی پروگرام منعقد کیے گئے۔ تفریحی خیموں میں مشاعروں کے علاوہ عوامی پکوانوں سے بھی شائقین نے لطف اٹھایا۔
الامیر عبدالعزیز بن عیاف اورعکاظ پارک میونسپلٹی کی طرف سے عید میلے کے لیے مختص کیے گئے تھے۔ علاوہ ازیں الدوح فیلڈ، النخیل پارک ایگزٹ 2، علیشہ پارک، الندی پارک اور النظیم پارک نیز الحائر زون میں بھی عید پروگرام منعقد کیے گئے۔
ریاض میونسپلٹی نے اس سال عید میلے کے انتظامات سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے منعقد کیے۔