اپنے شہریوں کو سوڈان سے لانے والا انڈونیشی طیارہ جدہ پہنچ گیا
’انڈونیشی طیارہ جدہ کے کنگ عبد اللہ ایئر بیس پر اترا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سوڈان سے 42 انڈونیشی شہریوں کو لانے والا ایئر انڈونیشیا کا طیارہ جدہ پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طیارہ جدہ کے کنگ عبد اللہ ایئر بیس پر اترا ہے جہاں انخلا کئے جانے والے مسافروں کو تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
انڈونیشی طیارے کا استقبال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سوڈان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں مدد کے تحت کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اب تک اپنے شہریوں کے علاوہ سیکڑوں دیگر ملکوں کے شہریوں کا سوڈان سے انخلا کیا ہے۔
سوڈان سے سعودی عرب پہنچنے والے غیر ملکیوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور انہیں وطن واپس جانے میں مدد کی جارہی ہے۔