یمن: گزشتہ ماہ 3 ہزارسے زائد بارودی سرنگوں کی صفائی
گزشتہ ماہ 2 ہزار سے زائد گولے ڈیفیوز کیے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ ماہ اپریل 2023 کے دوران یمن میں مزید 3 ہزار 95 بارودی سرنگیں صاف کی گئیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کی جانب سے یمن میں بارودی سرنگوں کوصاف کرنے کےحوالے سے ’مسام‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسام منصوبے کی ٹیم نے یمن میں 2 ہزار 196 گولوں کو ڈیفیوزکیا جبکہ 817 ٹینک شکن سرنگیں صاف کیں۔ اپریل کے دوران یمن کے 5 لاکھ 16 ہزارمربع میٹر رقبے کو بارودی سرنگوں سے صاف کردیا گیا۔
مسام پروجیکٹ کا آغاز جون 2018 میں ہوا تھا اب تک اس پروگرام کے تحت 3لاکھ 96ہزار81 بارودی سرنگیں صاف کی جاچکی ہیں۔ اب تک 4 کروڑ 53 لاکھ 67 ہزار 536 مربع میٹررقبے سے بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔