گاڑی میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا گیا
آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
عسیر ریجن میں شہری دفاع کی ٹیم نے گاڑی میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا۔
شہری دفاع کی جانب سے اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
گاڑی میں آگ لگنے کی تفصیلات کے بارے میں بھی معلومات حاصل نہ ہوسکیں۔
شہری دفاع کے فائرفائٹرز نے گاڑی میں لگی آگ پرقابو پانے کے بعد متاثرہ گاڑی متعلقہ اہلکاروں کو منتقل کردی تاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جاسکے۔
شہری دفاع کی ٹیموں نے شاہراہ سے گزرنے والی گاڑیوں کو محفوظ رکھنے کےلیے متاثرہ گاڑی کے اطراف میں روڈ کوبند کردیا تھا۔ گاڑی کی آگ مکمل طورپربجھانے کے بعد شاہراہ کو کھول دیا گیا۔