Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر قطر سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہ

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بدھ کو پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امیری دیوان میں ملاقات کی ہے۔ 
قطری نیوز ایجنسی نے امیری دیوان کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی فوجی وفد آرمی چیف کی قیادت میں قطر کے دورے پر دوحہ میں ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں علاقائی و بین الاقوامی حالات بھی زیر بحث آئے ہیں۔ 

قطری نائب وزیراعظم سے بھی جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے( فوٹو: ٹوئٹر قطری نیوز ایجنسی)

قبل ازیں قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے امور دفاع ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔ 
 سرکاری نیوز ایجنسی قنا کے مطابق اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون کو جدید خطوط پر استوار کرکے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کاجائزہ لیا گیا۔ 

شیئر: