متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے سنیچر کو قصرالشاطی میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امارات کے صدر سے شیخہ مریم بنت عبداللہ بن سلیم الفلاسی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
مزید پڑھیں
-
اماراتی صدر سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات، دفاعی تعاون کا جائزہNode ID: 733081
ملاقات میں اماراتی صدر اور پاکستان کے آرمی چیف نے دوطرفہ تعلقات، دفاعی امور اور ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعاون کی سطح، جوائنٹ ورک اور مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے ان کی سپورٹ اور ترقی کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے کئی اعلٰی عہدیدار بھی موجود تھے۔
سنیچر کو اماراتی سفارت خانے کی ٹویٹ کے مطابق ’محمد بن زاید آل نہیان نے جنرل عاصم منیر كا ابوظبی میں استقبال کیا۔‘
بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورت حال اور دونوں ملكوں كے درمیان دوطرفہ تعاون وشراكت داری كو بڑھانے كے طریقوں پر تبادلہ خیال كیا گیا۔
یاد رہے کہ آرمی چیف بننے کے بعد جنرل عاصم منیر نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا کیا تھا۔
H.H Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, President of UAE receives at Qasr Al Shati Palace Abu Dhabi General Asim Munir, Chief of Army Staff of the Islamic Republic of Pakistan, and discusses ways to enhance bilateral cooperation and joint work between the two countries pic.twitter.com/jSlM1pcxUF
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) February 11, 2023