Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی، 12 مئی کو پاکستان میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 298.93 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 13.85 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 285.08 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے گذشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 298.93 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں 12 مئی کو سعودی ریال کی قدر 76.01، اماراتی درہم 77.63، بحرینی دینار 756.23، عمانی ریال 740.50، کویتی دینار  929.69 اور قطری ریال کی قیمت  78.25 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 292 اور قیمت فروخت 295 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 78 اور قیمت فروخت 78.8 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 80 اور قیمت فروخت 80.9 روپے رہی۔

شیئر: