سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ عبداللہ ثانی کا استقبال جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پرنائب گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے کیا انکے ہمراہ میئرجدہ صالح بن علی الترکی اوراردن میں سعودی عرب کے سفیرنایف بن بندر السدیری کے علاوہ مکہ ریجن پولیس کے ڈائریکٹربریگیڈیئرصالح الجابری بھی موجود تھے۔
قبل ازیں قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی بھی جمعہ کی صبح 32 ویں عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کےلیے جدہ پہنچے جہاں انکا استقبال بھی نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان نے کیا۔
کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح بھی جمعہ کی صبح جدہ پہنچے انکے ہمراہ وفد میں کویتی وزیر خزانہ اوروزیرمملکت برائے اقتصادی امورکے علاوہ دیگر اعلی شخصیات بھی موجود تھیں۔