فرانس میں جاری معروف کانز فلم فیسٹول میں انڈیا سمیت دنیا بھر کے شوبز ستارے اپنے جلوے بکھیر رہے ہیں۔
جمعرات کو کانز فلم فیسٹول میں بالی وُڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے بھی ریڈ کارپیٹ پر واک کر کے اپنے جلوے بکھیرے۔
اداکارہ نے فیسٹیول کے دوران کالے اور سِلور رنگ کا انتہائی قیمتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔
The Queen of Cannes is here!!#AishwaryaRaiBachchan #AishwaryaRai #cannesfilmfestival #Cannes2023 #etimes pic.twitter.com/ASEmcUYLbw
— ETimes (@etimes) May 18, 2023
فیسٹیول میں اُن کی آمد کے موقع پر انہیں دنیا بھر کے میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر بھی خوب توجہ مل رہی ہے۔
وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موضوع بحث ہیں جہاں ان کے مداح ان کی اداؤں پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں تاہم کچھ صارفین کی جانب سے ان کے لباس پر ٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے۔
اُن کے لباس کے بارے میں روزی اپنی ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ’جب ایشوریا رائے نے خود کو گفٹ کی طرح پیک کر لیا۔‘
When Aishwarya Rai Gift wraps herself #AishwaryaRaiBachchan #AishwaryaAtCannes pic.twitter.com/mYNG6R5lO0
— Rosy (@rose_k01) May 18, 2023
ٹوئٹر ہینڈل ایشوریا رائے (فین پیج) نے اداکارہ کے سُسر امیتابھ بچن کی تصویر سے اُن کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا اُن کا مطلب اپنے سُسر کو خراج تحسین پیش کرنا تھا؟‘
عمارہ احمد نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایشوریا رائے کی جانب سے شوارمے کو خراج تحسین پیش کرتا دیکھ کر اچھا لگا۔‘
So happy to see #AishwaryaRai pay homage to shawarmas at Cannes… pic.twitter.com/ryYVouvc81
— Ammara Ahmad ਅਮਾਰਾ ਅਹਿਮਦ (@ammarawrites) May 18, 2023
روہت اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’اگر آپ کو کبھی بد صورت اور ضرورت سے زیادہ مہنگا لباس لینے پر شرمندگی ہوئی ہو تو یاد رکھیں ایشوریا رائے کانز کے لیے یہ کپڑے پہنے تھے۔‘
If you ever feel stupid for buying an ugly and overpriced dress just remember Aishwarya Rai wore this for Cannes. https://t.co/zqB6TaFsdO
— Rohit (@rohitsarwate) May 19, 2023