مصنوعی ذہانت سے جی میل ایپ پر تحریر کیسے لکھی جا سکتی ہے؟
مصنوعی ذہانت سے جی میل ایپ پر تحریر کیسے لکھی جا سکتی ہے؟
منگل 13 جون 2023 9:07
مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے ساری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے۔ بس یہ سمجھ لیں کہ آنے والے برسوں میں لاکھوں ایسے روزگار ہیں جن پر انسانوں کی جگہ مصنوعی ذہانت کا قبضہ ہوجائے گا۔
عربی میگزین ’سیدتی‘ نے مصنوعی ذہانت کے ایک ایسے فیچر کے بارے میں معلومات دی ہیں جو ’جی میل‘ ایپ میں فراہم کردی گئی ہے جس کے ذریعے ای میل میں بہت آسانی کے ساتھ خط وکتابت کی جا سکتی ہے۔
گوگل نے منصوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ایپ پرانگلش میں لیٹررائیٹنگ کی سہولت ’گوگل ورک سپیس لیب‘ کے ذریعے فراہم کی ہے۔
’اے آئی جے آئی‘ کے ذریعے جی میل پرتحریر
’سپورٹ ڈاٹ گوگل‘ ویب سائٹ کے مطابق اب آپ جی میل کے ’ہیلپ می رائٹ‘ بٹن کے ذریعے کوئی بھی مضمون باسانی انگلش میں تحریر کرسکتے ہیں۔ تحریر کیا جانے والا مضمون ’سالگرہ‘ کا ہو یا شادی کی سالگرہ یا کسی سرکاری ادارے کو عرضی تحریر کرنا ہو اب یہ تمام کام مصنوعی ذہانت کے ذریعے منٹوں میں ہوجائے گا۔
تاہم گوگل کا کہنا ہے کہ ’ورک سپیس لیب‘ پروگرام کے ذریعے کی جانے والی تحریر پرفوری طورپراورمکمل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔ خاص کراگرتحریر کیا جانے والا مضمون صحت، قانونی یا مالیاتی مسائل کے حوالے سے ہو۔
پروگرام میں بعض خامیوں کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذکورہ پروگرام سے تحریرکیے جانے والے مضمون میں مکمل طورپردرست معلومات نہیں ہوتی اسی لیے یہ لازمی ہے کہ سامنے آنے والے تحریر کومتعدد بار پڑھ کراسے بھیجنے سے قبل درست کیاجانا لازمی ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے درست طورپرفائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ درج ذیل نکات پرغورکرلیا جائے۔
خط لکھنے سے قبل مصنوعی ذہانت کوکیسے تربیت دیں؟
1 ۔ اپنی ذاتی اورخفیہ معلومات قطعی طورپردرج نہ کی جائیں
2 ۔ موضوع پرتحریر لکھوانا مقصود ہو تو اس کا عنوان منتخب کریں
3 ۔ پروگرام شروع کرنے سے قبل ’گوگل ورک سپیس لیب‘ کی شرائط و ضوابط پڑھ لیں
4 ۔ سامنے آنے والی تحریر کو متعدد بار پڑھ لیں اور بھیجنے سے قبل تمام غلطیوں کو درست کرلیں
5 ۔ ایک مسودہ تیار کیں جس میں مضمون اور اس کا طریقہ کارکے علاوہ جسے بھیجا جانا ہے اس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں۔
6 ۔ مسودہ تحریرکرنے کے بعد سامنے آنے والی تحریر کا جائزہ لیں اوراپنے نوٹس درج کریں تاکہ اس پروگرام کو مزید بہتربنایا جاسکے۔
7 ۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے سامنے آنے والی تحریر کا جائزہ لیں اورجہاں کمی و بیشی محسوس کریں اسے درست کرلیں۔
مصنوعی ذہانت سے نیا مسودہ کیسے تحریر کریں؟
جی میل ایپ کھولیں اور سکرین کے بائیں جانب نیچے کی طرف ’کریٹ‘ کو کلک کریں۔
محض ایک کلک سے آپ ڈاک میں موصول ہونے والے خط کا جواب دے سکتے ہیں جس کےلیے ’مدد‘ کے آئیکون میں ’ہیلپ می رائیٹ ‘ تحریر کرکے اسے سینڈ کردیں۔