Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ضرورت مند ممالک کو 96 ارب ڈالر کی امداد دی، نگران وزارت اقتصاد

90 ممالک میں سماجی اورصحت کے منصوبوں پرعمل کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت اقتصاد  اورپائیدار ترقی کے نگران ھتان بن سمان نے کہا ہے کہ مملکت نے گزشتہ دہائیوں کے دوران 167 ضرورت مند ممالک کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 96 ارب ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق نیویارک میں منعقدہ پائیدار ترقی کے سیاسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ھتان بن سمان نے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں معاشی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مملکت کے ویژن 2030 کے تحت متعدد منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے جس کا مقصد پائیدار ترقی کے پروگرام کوکامیاب بنانے کے لیےجامع انداز میں کام کرنا ہے۔
بن سمان نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہا کہ مملکت کی جانب سے ہمیشہ سے ہی ضرورت مند ممالک کی ترقی اورفلاح وبہبود کے لیے امدادی پروگراموں پرعمل کیاجاتا ہے۔
انہوں نے شاہ سلمان مرکز برائے فلاح انسانیت اورامداد کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی جانب سے کمزورممالک کےشہریوں کو ضروریات زندگی کی مستقل بنیاد پرفراہمی کے لیے جامع منصوبوں پرعمل کیاجاتا ہے۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 90 ممالک میں صحت، غذائی ضروریات کی فراہمی ، ماحولیاتی تحفظ اورپینے کے صاف پانی کے وسائل کی فراہمی کے حوالے سے 2300 سے زائد منصوبوں پرکام کیا گیا۔

شیئر: